تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

اراکین پارلیمنٹ کا عشائیہ، وزیراعظم کفایت شعاری پر کاربند، پھر مثال قائم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کو دیے جانے والے عشائیے میں کفایت شعاری کی ایک اور مثال قائم کردی۔

قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں شہباز گل نے بتایا تھا کہ ’وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے عشائیے میں معزز مہمانوں کی تواضع ون ڈش سے کی جائے گی‘۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ماضی کے برعکس عشائیے کے اخراجات وزیر اعظم عمران اپنی جیب سے ادا کریں گے اور مہمانوں کو کھانے میں قورمہ، مٹرل چاول اور نان پیش کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: تین اتحادی جماعتوں نےوزیراعظم کے عشائیہ میں شرکت سےمعذرت کر لی

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کو عشائیے پر مدعو وزیر اعظم ہاؤس میں مدعو کیا تھا۔

وزیراعظم کی دعوت پر تین حکومتی اتحادی جماعتوں مسلم لیگ ق، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل اور جمہوری وطن پارٹی نے ملاقات سے معذرت کی مگر  پھر جمہوری وطن پارٹی کا وفد ملاقات کے لیے پہنچا۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔