منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

رمضان میں سحر و افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: لیسکو نے رمضان میں سحر و افطار کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کا اعلان کردیا۔

لاہور: چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے پریس کلب لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ :رمضان المبارک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے انتظامات مکمل کرلیے، سحر و افطار کے دوران رمضان میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

محمد رمضان بٹ نے بتایا کہ موسم گرما میں بجلی چوری اور لاسز کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کی کیٹیگریز بنتی ہیں، تاہم :چوری اور لاسز کے باعث لوڈشیڈنگ کی کیٹیگریز بنائی جاتی ہیں۔

چیف ایگزیکٹو نے مزید کہا کہ چوری کے خلاف بھرپور کارروائی کی جارہی ہے اور بجلی چور قومی مجرم ہیں جو ہر حالت میں قانون کے کٹہرے میں لائے جائیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں