تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے الیکٹرک کا عید کی تعطیلات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

کراچی: کے الیکٹرک نے عید کی چھٹیوں میں رہائشی صارفین کے لیے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے اعلان کیا ہے کہ عید تعطیلات میں رہائشی صارفین لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہوں گے، عید پر عملہ 24 گھنٹے صارفین کی خدمت کے لیے موجود رہے گا۔

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ شکایت پر 118، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یا کے ای لائیو ایپ پر رجوع کیا جاسکتا ہے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنے کے لیے ادارہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گا اور تمام صورت حال کی کڑی نگرانی کو یقینی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے 4 سے 7 جون تک عید کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی والوں کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ

خیال رہے کہ چند روز قبل کے الیکٹرک نے کراچی کی عوام کے لیے بجلی کے نرخوں میں 2.15 سے 3.37 روپے تک کا اضافہ کیا تھا، ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ شہر قائد کے مکینوں کو اضافی بل اگلے ماہ سے ادا کرنے ہوں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پیک اور آف پیک آورز کا نظام بھی متعارف کروا دیا گیا ہے، پیک آورز کے نرخ بڑھا دیے گئے ہیں۔ صارفین سے بینک چارجز اور میٹر رینٹ کی مد میں علیحدہ رقم نہیں لی جائے گی۔

پیک آورز کا نظام 5 کلو واٹ اور اس سے زائد بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔ 300 سے 700 یونٹ ماہانہ استعمال کے نرخ 17 روپے 33 پیسے مقرر کیے گئے ہیں جبکہ 700 یونٹ سے زائد کے استعمال پر 20.70 روپے فی یونٹ ادا کرنا ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -