تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارتی ہم منصب سے ملاقات طے نہیں، شاہ محمود قریشی

دبئی: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں بھارتی ہم منصب سے ملاقات طے نہیں، دورے کا بنیادی مقصد امارات کے ساتھ تعلقات مزید بہتر کرنا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ یو اے ای میں ایکسپو 2020 کا دورہ کیا، بہت اچھی سہولتیں دی جارہی ہیں، ایکسپو 2020 جب شروع ہوگی تو ایک خصوصی ایونٹ شروع کریں گے، کوشش ہوگی ایونٹ میں پروفیشنل کمیونٹی کو مدعو کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای سے دوستی کا 50 سالہ سفر اجاگر کرنے کی کوشش کررہے ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کل یو اے ای کے وزیر خارجہ سے ملاقات ہوگی، یو اے ای دورہ پاک بھارت تعلقات سے متعلق نہیں ہے، بھارتی وزیر خارجہ سے کوئی ملاقات طے نہیں، یہاں آنے پر تاثر دیا گیا کہ خفیہ ملاقات ہونے جارہی ہے، خطے کے معاملات دیکھ کر ہی بھارت سے بات ہوسکتی ہے، ممکن نہیں کہ پاک بھارت گفتگو میں کشمیر کو پس پشٹ ڈال دیا جائے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی دعوت دے گا تو پاکستان امن کانفرنس میں ضرور شرکت کرے گا، خواہش ہے طالبان کانفرنس میں شرکت کریں اور بیٹھ کر معاملات حل کریں۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ امارات سے تہران جاؤں گا، خواہش ہے پاک ایران سرحد پر امن رہے۔

Comments

- Advertisement -