تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

اب کوئی لاک ڈاؤن یا پابندی عائد نہیں ہوگی، حکومت نے خوشخبری سنادی

سنگاپور کے وزیر اعظم نے کرونا کیسز میں اضافے کے باوجود کرونا وائرس کے ساتھ زندگی بسر کرنے کی حکمتِ عملی پر عمل کرنے کے اپنے منصوبوں کا خاکہ پیش کردیا۔

وزیراعظم لی شیئن لونگ نے قوم سے خطاب میں سنگاپور میں ویکسین بریک تھرو انفیکشن یعنی ویکسین لگنے کے باوجود وائرس کا شکار ہونے سے متعلق گفتگو کی۔

وزیراعظم نے میڈیا کو بتایا کہ 98 فیصد سے زیادہ مقامی متاثرین میں معمولی یا بالکل کوئی علامات نہیں ہیں۔

انہوں نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کا کہ حکومت اب لاک ڈاؤن یا دیگر سماجی یا معاشی پابندیاں عائد نہیں کرے گی بلکہ اب کرونا کے ساتھ رہنے کی حکمت عملی اپنائے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سنگاپور کی 83 فیصد آبادی کی مکمل ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سنگاپور میں کرونا وائرس کے ریکارڈ تین ہزار پانچ سو نوّے تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -