تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

گاڑی کی اسپیڈ کم کرنے کیلئے بریک کی ضرورت ختم

جرمن معروف کارساز کمپنی فورڈ نے جلد ہی گاڑیوں میں ایسی ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا اعلان کردیا ہے جو مخصوس مقامات کی حدود میں داخل ہوتے ہی گاڑی کی رفتار کو محدود کردے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کارساز کمپنی فورڈ فی الحال جرمنی کے شہر کولون میں اپنی ای-ٹرانزٹ وین کا استعمال کرتے ہوئے اس ٹیکنالوجی کی آزمائش کر رہی ہے۔ کمپنی کی جانب سے اس ٹیکنالوجی کو انٹیلیجنٹ سپیڈ اسسٹنٹ کا نام دیا گیا ہے، اس ٹیکنالوجی میں ویڈیو کیمرے، مقام کا سیٹلائٹ ڈیٹا کا استعمال ہوتا ہے جبکہ جیو فینسنگ کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

ٹیکنالوجی کے مطابق گاڑی جب بھی جیو فینس کیے گئے علاقے میں داخل ہوتی ہے تو اس کی رفتار خود بخود کم ہوجاتی ہے تاہم گاڑی کا ڈرائیور کسی بھی وقت اس سسٹم کو نظر انداز کرکے گاڑی کی اسپیڈ میں اضافہ کرسکتا ہے۔

جیو فینس کیے گئے مقامات میں اسکول، اسپتال یا خرید و فروخت کی جگہیں شامل ہیں، جہاں پر زیادہ تعداد میں پیدل افراد موجود ہوتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام روڈ سیفٹی اور حفاظتی معاملات کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب یورپی یونین کی پارلیمنٹ کا بھی کہنا ہے کہ سڑک کی حفاظت کو بہتر بنانے کے لئے رفتار کو محدود اور ہنگامی بریک ٹیکنالوجی منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے۔ اس ٹیکنالوجی سے سڑکوں پر اموات کی شرح کو 20 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔

Comments