The news is by your side.

Advertisement

‘جلسے کیلئے کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی، قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی’

لاہور : فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جلسے کیلئے کوئی رکاوٹیں نہیں لگائی گئیں، آج کا دن عوام کے محافظوں اور دشمنوں میں فرق جاننے کا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت جان لیوا کرونا وائرس سے بچانے کےلیے مصروف ہے دوسری جانب پی ڈی ایم کا ڈنڈا بردار بھپرا ٹولہ عوام کو کرونا کی دلدل میں دکھیلنے پر بضد ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جلسے کیلئے کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی، جس سے جھوٹوں کی راجکماری کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوا، البتہ قانون کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بیروزگاروں کا ٹولہ ایکسپوز ہوگا ان کے سیاسی جنازے کو کوئی کندھا دینے کو تیار نہ ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں