جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

تعلیمی اداروں میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز، وزارت صحت کا مراسلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تعلیمی اداروں میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر وزارت صحت نے اسلام آباد کے مزید تعلیمی اداروں کی بندش کیلئے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز بڑھنے لگے، وزارت صحت نے مزید تعلیمی اداروں کی بندش کیلئے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

جس میں 2 یونیورسٹیز کے مختلف شعبے، ایک اکیڈمی اور 3 اسکولوں کو سیل کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نسٹ یونیورسٹی میں 12 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کامسیٹس یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں 4کیسز رپورٹ ہوئے۔

- Advertisement -

نجی اسکول کے کیمپس اور ایچ نائن میں اکیڈمی میں 2، 2 کورونا کیسزسامنے آنے اور غوری ٹاؤن فیز ٹو میں واقع نجی اسکول میں 2کیسز رپورٹ ہونے پر سیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اور قائد اعظم یونیورسٹی میں کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد یونیورسٹیز کو بند کردیا گیا تھا۔

خیال رہے  پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آنے لگی ہے اور کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں ایک ہزار637 نئے کیسز سامنے آئے، جس کے بعدپاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 20 ہزار 45 ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں