The news is by your side.

Advertisement

کسی کو کوئی مسئلہ نہ ہو، حکومت 5 سال پورے کرے گی، فواد چوہدری

جہلم: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کسی کوکوئی مسئلہ نہ ہو یہ حکومت 5 سال پورے کرے گی۔

جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ والوں کی آج کل پارٹی میں کوئی نہیں سن رہا باہر کون سنےگا، ابھی تک ن لیگ اورپیپلزپارٹی میں طےنہیں ہوسکاان کالیڈر کون ہے یہ لوگ سب سےپہلے اپنا اپنا لیڈر تلاش کریں پھرعمران خان کےاستعفےکی بات کریں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کےتناظرمیں اپوزیشن کی ساری لیڈرشپ تتر بترہے، عمران خان کوچھوڑیں پہلےیہ فیصلہ کریں اپوزیشن کرنی کس نے ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے قدکا آدمی پورےپاکستان میں نہیں ہے، کسی کو کوئی مسئلہ نہ ہو یہ حکومت 5 سال پور ےکرے گی، کسی کو پسند ہو یا نہ ہوعمران خان کےساتھ ہی پاکستان کا گزارہ ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم اس وقت اہم مسائل اور کورونا وبا سےنمٹ رہےہیں، حکومت معیشت کی بہتری کیلئےدر پیش مسائل کامقابلہ کررہی ہے، اپوزیشن کو چاہیے پاکستان کو آگے بڑھانےکی کوششوں میں رخنہ نہ ڈالے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں ایک جےآئی ٹی سامنےآئی ہےجس میں بہت کچھ ہے، پیپلزپارٹی کی لیڈرشپ کے حوالے سےاہم انکشافات سامنےآئےہیں سابقہ وزیراعظم نوازشریف پانامہ کیس میں ملک سےفرارہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں