site
stats
پاکستان

جے آئی ٹی انوکھا احتساب کررہی ہے، رپورٹ پر کوئی اعتماد نہیں کرے گا، رانا ثنا

لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی شریف خاندان کا انوکھا احتساب کررہی ہے، اگر ایسا ہی رویہ جاری رہا تفتیشی رپورٹ پر کوئی اعتماد نہیں کرے گا۔

اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے ایک بار پھر تحریک انصاف پر لفظی گولہ بار ی کی، عمران خان کو مخاطب کر کے کہنے لگے آپ اُس وقت سے ڈرین جب سات گھنٹے کی تفتیش بھگتنا پڑے۔

انہوں نے ایک بار پھر شریف فیملی کے احتساب پر جے آئی ٹی کی تفتیش کے طریقہ کار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حسین نواز روزے کی حالت میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوتے ہیں، تفتیشی افسران کے طریقہ کار پر اعتراض ہے۔رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آپ اُس وقت سے ڈریں جب آپ کو 7 گھنٹے تفتیشی افسران کے سامنے پیش ہونا پڑے گا۔

قبل ازیں پنجاب اسمبلی کے قائم مقام سپیکر سردار شیر علی گورچانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس  میں بجٹ پر بحث جار ی رہی، تاہم اپوزیشن کی نشاندہی پر کورم کم ہونے پر اجلاس جمعہ کی صبح نو بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top