The news is by your side.

Advertisement

‘اسلام آباد ایئرپورٹ پر کوئی اب تنگ نہیں کرے گا’

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آن لائن ویزہ جاری کرنا شروع کردئیے ہیں،192 ملکوں کے لئےآن لائن ویزہ جاری کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کا اچانک دورہ کیا اور مسافروں کودستیاب سہولتوں کاجائزہ لیا۔ سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی سمیت دیگرافسران اس موقع پرموجودتھے۔

دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آبادایئرپورٹ پر کوئی اب تنگ نہیں کرےگا اگر کسی افسر نےاسٹیکر مانگا تو ہمیں آگاہ کیاجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد تمام ایئرپورٹ پر بہترین سہولیات ملیں گی، اوورسیز کو یقین دلاتاہوں ایئرپورٹ پر آپ کو بہترین سہولتیں ملیں گی، پاکستان کاامیج بہتر ہو گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آن لائن ویزہ جاری کرنا شروع کردئیے ہیں،192 ملکوں کے لئےآن لائن ویزہ جاری کیا گیا ہے، وزیراعظم کافیصلہ ہےکہ آن لائن ویزہ کیلئےکوئی رکاوٹ نہ ہو۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ای پاسپورٹ 2 مہینےتک لوگوں کو ملےگا، مزدوروں کیلئے پاسپورٹ کی مدت 10سال کردی گئی ہے جب کہ نادرا روزانہ ایک لاکھ پاسپورٹ بنائےگا اور پہلامفت ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں