پیر, جون 15, 2026
اشتہار

ملک میں داعش کا منظم وجود نہیں ہے: دفترِخارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستانی دفترِ کارجہ نے ملک میں دولت اسلامیہ (داعش) نامی دہشت گرد تنظیم کی منظم موجودگی کی نفی کردی۔

دفترِخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے یہ بیان اسلام آباد میں ہفتہ وارپریس کانفرنس کے دوران کراچی اور لاہور پولیس حکام کی جانب سے داعش کی موجودگی پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا۔

امریکہ میں ہونے والی نیوکلئیر سمٹ میں وزیرپاکستان کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایسے مواقع عالمی رہنماؤں کے لئے دوطرفہ باہمی امورپرگفتگو کرنے کا موقع ثابت ہوتے ہیں۔ فی الحال ایسا کچھ بھی طے نہیں ہے تاہم ابھی سمٹ میں وقت ہے ایسا کچھ ہوگا تواس کا اعلان ہوگا۔

ایرانی صدر حسن روحانی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر وزیراعظم کی دعوت پر پاکستان تشریف لارہے ہیں، ایران پرعائد پابندیاں ختم ہونے کے بعد ان کے اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات میں مزید پیش رفت ہوگی۔

دفترخارجہ کے ترجمان نے برسلز میں گزشتہ دنوں ہونے والے حملے کی انتہائی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے تعزیت پیش کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں