تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

آئی سی سی نےموجودہ دہائی کی بہترین ٹیم کا اعلان کردیا

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے موجودہ دہائی کی بہترین ٹیم کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے موجودہ دہائی کی بہترین ٹیم کا اعلان کردیا، تینوں فارمیٹس میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بناسکا، ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کی قیادت سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی، ٹیسٹ کی کپتانی ویرات کوہلی کے نام رہی۔

ویرات کوہلی تینوں فارمیٹس کی ٹیم میں جگہ بنانے والے واحد کھلاڑی ہیں، ٹیموں کا انتخاب مداحوں کی آن لائن ووٹنگ کے ذریعے کیا گیا۔

موجودہ دہائی کی ٹی ٹوینٹی ٹیم

موجودہ دہائی کی بہترین ٹی ٹوینٹی ٹیم میں چھ ممالک کے کھلاڑی شامل ہیں جبکہ دھونی سمیت بھارتی ٹیم کے 4 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

مہندر سنگھ دھونی کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، دیگر کھلاڑیوں میں جسپریت بمرا، ویرات کوہلی، روہت شرما شامل ہیں۔

ٹی ٹوینٹی الیون میں افغانستان کےلیگ اسپنر راشد خان، آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ، گلین میکسویل، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیولیرز، ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ، کرس گیل، اور سری لنکن فاسٹ بولر لیستھ ملنگا شامل ہیں۔

موجودہ دہائی کی ون ڈے ٹیم

اسی طرح ون ڈے کی کپتانی بھی دھونی کے سپرد کی گئی ہے، دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، روہت شرما ، آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر، مچل اسٹارک، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیولیرز ، عمران طاہر شامل ہیں۔

ون ڈے ٹیم میں بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن، انگلینڈ کے بین اسٹوکس، کیوی فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ، اور سری لنکن فاسٹ بولر لیستھ ملنگا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

موجودہ دہائی کی ٹیسٹ ٹیم

ٹیسٹ ٹیم میں ویرات کوہلی کو کپتان مقرر کیا گیا ہے، دیگر کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے الیسٹر کک ، بین اسٹوکس، اسٹیورٹ براڈ ، جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ، اسپنر نیتھن لائن، کیوی کپتان کین ولیم سن، سابق سری لنکن کھلاڑی کمار سنگاکارا اور جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین بھی ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہیں، حیران کن طور پر پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔

Comments

- Advertisement -