ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

ویڈیو: کھانے میں پنیر نہ ہونے پر شادی ہال میدانِ جنگ بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران لڑکے اور لڑکی والوں میں جھگڑا ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران کھانے میں پنیر نہ ہونے پر مہمانوں کا پارہ ہائی ہوگیا اور یوں ہال میدانِ جنگ میں بدل گیا۔

دلہا اور دلہن والوں نے ایک دوسرے کی کرسیوں اور تھپڑوں سے تواضع کی جبکہ بیچ بچاؤ کروانے والوں کو بھی خوب پھینٹی لگائی گئی۔

متعلقہ: شادی میں رس گلے کم پڑنے پر باراتی لڑ پڑے، کئی زخمی

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی میں شریک لوگ ایک دوسرے پر کرسیاں اور تھپڑوں کی بارش کر رہے ہیں۔

اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ردعمل دیا گیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ دیکھ کر لگتا ہے تیسری جنگ عظیم پنیر پر ہوگی۔ دوسرے نے لکھا کہ یہ لوگ کرسیاں توڑ کر پنیر کے پیسے وصول کر رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں