جمعرات, جنوری 22, 2026
اشتہار

’شہباز شریف کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب) نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، نیب طلبی کا مقصد چند سوالات کے مختصر اور جامع جواب درکار تھے۔

تفصیلات کے مطابق نیب ترجمان کا کہنا ہے کہ نیب کسی کے زیر اثر نہیں ہے، ہر کارروائی آئین اور قانون کے مطابق کی جاتی ہے، نیب کو بنیاد بنا کر سیاست نہ کی جائے تو بہتر ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نیب کے افسران کا کسی سیاسی جماعت، گروہ یا افراد سے تعلق نہیں ہے۔

شہباز شریف ایک بار پھر نیب کے ریڈار پر آگئے

خیال رہے کہ دو روز قبل قومی احتساب بیورو (نیب) نے منی لانڈرنگ کیس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز کو طلب کیا تھا اور وارثت میں موصول ہونے والی جائیداد کی تفصیلات لانے کی ہدایت کی تھی۔

تاہم شہباز شریف نے کرونا کی وجہ سے نیب میں پیش ہونے سے معذرت کرلی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں