انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کو ویسٹ انڈیز سے امریکا (یو ایس اے) منتقل کرنے سے متعلق رپورٹس کو مسترد کر دیا۔
یہ قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب ایک ہندوستانی خبر رساں ادارے نے USA کرکٹ (USAC) میں انتظامی غیر یقینی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز اور امریکا دونوں سے T20 ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی کے حقوق چھینے جا سکتے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2024 اور 2030 چیمپئن شپ کے میزبان انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ 2024 میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کر سکتے ہیں اور سات سال بعد ویسٹ انڈیز/یو ایس۔ کو اپنے انتظامی مسائل حل کرنے تک کا وقت مل سکے گا۔
تاہم تازہ ترین پیشرفت کے مطابق، آئی سی سی اور ای سی بی دونوں کے ترجمان نے مذکورہ رپورٹس کی تردید کی ہے اور اس بات کی تصدیق کی ہے کہ میگا ایونٹ منصوبہ بندی کے مطابق منعقد کیا جائے گا۔
ای سی بی کے ترجمان نے کہا ، "ان خبروں میں قطعی کوئی صداقت نہیں ہے کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 ویسٹ انڈیز اور امریکا سے منتقل کیا جائے گا چونکہ ایونٹ کا انعقاد آئی سی سی نے کیا ہے اس لیے ان کے بیان کو حتمی سمجھنا چاہیے۔


