تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

دنیا کی کوئی قوت پاکستان کوختم نہیں کرسکتی، آرمی چیف

راولپنڈی: سپہ سالار پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے 145 واں یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں آرمی چیف نے کہا کہ دنیا کی کوئی قوت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی، پوری قوم قائد کا یوم پیدائش بھرپور جوش وجذبے سے منارہی ہے۔

آرمی چیف نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم قائد کی امید، جرات، اعتماد کے پیغام پر عمل پیرا ہے، ایمان، اتحاد، نظم وضبط ہمیشہ ہمارے بنیادی اصول رہیں گے۔

آج 25 دسمبر 2020 کو ملک بھر میں قائدِ اعظم محمد علی جناح کا 145 واں یومِ پیدائش مِلّی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، ہر سال کی طرح امسال بھی حکومت پاکستان نے یومِ قائد اعظم کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مختلف تقاریب کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔

 

Comments

- Advertisement -