The news is by your side.

Advertisement

بھارت کو پسندیدہ ملک کادرجہ نہیں دیا جارہا، وفاقی وزیرتجارت

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے تجارت خرم دستگیرنے پارلیمنٹ میں کہا ہے کہ بھارت کو پسندیدہ ملک قراردینے کی کوئی تجویز زیرِغورنہیں ہے۔

سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق پارلیمنٹ میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ ’’منفی فہرست‘‘ تاحال برقرارہے اوراس کا مطلب یہی ہے کہ بھارت کو پسندیدہ ملک کا درجہ نہیں دیا جارہا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نان ٹیرف رکاوٹیں مختلف کیسزمیں مختلف ہوتی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ واہگہ بارڈر کے راستے بھارت سے 150 اشیاء برآمد کی جارہی ہیں۔

خرم دستگیرکا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہئے کہ بھارت کے ساتھ تجارت کا معاملہ پاکستان کی قومی سلامتی پالیسی سے متصل ہے کہ نہیں۔

انہوں نے مثال دی کہ چین کے بھارت کے ساتھ کوئی دوستانہ مراسم نہیں ہیں تاہم دونوں ممالک کے درمیان سالانہ 75بلین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

ان کا کہناتھا کہ پاکستان تجارت کی عالمی تنظیم کا ممبر ہے اور تجارت کے لئے ممالک میں تفریق نہیں کرسکتا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں