تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

بدھ سے بارش کے منتظر کراچی کے شہری اب بارش کاانتظارنہ کریں،محکمہ موسمیات

کراچی : چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ بدھ سے بارش کے منتظر شہری اب بارش کا انتظار نہ کریں، کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں بارش کا سلسلہ جاری ہےاور محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی بارش کی پیش گوئی کی تھی تاہم چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید نے کہا کراچی میں بارش کاکوئی امکان نہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کا کہنا تھا بدھ سےبارش کےمنتظرشہری اب بارش کاانتظارنہ کریں، کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلودرہےگا، بارش کاسسٹم بلوچستان میں موجودہے ، بادل بلوچستان اورسندھ کےدیگرشہروں میں کھل کربرسیں گے۔

کراچی شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ، ہوا میں نمی کا تناسب 43 فیصد ہے جبکہ 14 کلو میٹر کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

مزید پڑھیں : ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

محمکہ موسمیات کا کہنا ہے آج خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان،کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، پنجاب (راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن)، اسلام آباد، بلوچستان (کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، سبی، نصیرآباد ڈویژن)، سندھ (سکھر، لاڑکانہ، شہیدبینطیرآباد، کراچی ڈویژن)،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیزہواوٗں / آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورچند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش نے تباہی مچادی ہے، بلوچستان میں بارشوں سے حادثات میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔ ندی نالوں میں طغیانی سے شاہراہیں بند ہوگئیں جبکہ پنجاب اور سندھ میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش نشیبی علاقے زیرآب آگئے

کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے ، کوئٹہ میں دیوار اور چھت گرنے کے واقعات میں خاتون اور بچے سمیت سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے، موسیٰ خیل خان محمدکوٹ کےقریب ندی کے سیلابی پانی میں نوجوان بہہ گیا۔

بارشو ں نے کوہلو میں بھی تباہی مچادی، نشیبی علاقے زیرآب آگئے، ژالہ باری سےگندم کی فصل تباہ ہوگئی۔ پُل بہہ جانے سے کوہلو اور کوئٹہ کا زمینی رابطہ کٹ گیا۔

سندھ میں گرج چمک کیساتھ تیز بارش خیرپور اورگردونواح میں کئی فیڈرزٹرپ کرگئے، ٹنڈو الہ یارمیں طوفانی ہواؤں نےدرخت اکھاڑ دیئے۔

Comments

- Advertisement -