تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سلمان اور عامر خان کا مسکان کے لیے کروڑوں روپے انعام؟

بھارت کی یونیورسٹیز اور کالجز میں حجاب پر پابندی کے خلاف گزشتہ دنوں ایک نہتی لڑکی مسکان حجاب پہن کر آئی اور ہندو انتہا پسندوں کے سزامنے نعرہ تکبیر بلند کیا جس کی ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہوگئی تھی۔

اب بالی وڈ سپر اسٹارز سلمان خان اور عامر خان کے حوالے سے افواہیں زیر گردش ہیں کہ دونوں اداکاروں نے حجاب کی خاطر بھارتی ہندو انتہا پسندوں کے سامنے نعرہ تکبیر بلند کرنے والی مسکان کے لیے 3 کروڑ بھارتی روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر کچھ صارفین کی جانب سے سلمان اور عامر خان کو لے کر یہ دعویٰ سامنے آیا تھا جس کے بعد مداح اپنے تبصروں کے ذریعے دونوں اداکاروں کے اس اقدام کو سراہ رہے تھے

البتہ عامر اور سلمان کی جانب سے معاملے پر کسی قسم کی لب کشائی نہیں کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: ’خود کو ہندو کہتے شرم آتی ہے‘، لڑکی مسکان کی حمایت میں بول پڑی

حال ہی میں بھارتی میڈیا نے دونوں اداکاروں سے رابطہ کیا جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبریں محض افواہوں کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

عامر خان اور سلمان خان کے مطابق انہوں نے مسکان کے لیے کسی انعام کا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی وہ مستقبل میں ایسے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

بھارت: نہتی لڑکی کے اللہ اکبر کے نعروں نے انتہا پسند ہندوؤں کے دل دہلا دیے (ویڈیو)

تاہم یہ پہلا موقع نہیں جب سوشل میڈیا صارفین بنا تصدیق کے خبریں شیئر کرتے ہیں جس کے بعد وہ جھوٹی ثابت ہوجاتی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں تعلیمی اداروں پر حجاب پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کے خلاف مسلمان طالبعلم اور ان کے والدین سراپا احتجاج ہیں۔

Comments

- Advertisement -