پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

15 اگست سے سندھ میں کوئی اسکول نہیں کھلے گا، سندھ حکومت کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں 15 اگست سے کوئی اسکول نہیں کھلے گا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں 15 اگست سے کوئی اسکول نہیں کھولنے دیں گے، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے 15 اگست سے شہر میں اسکول کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گندم کا بحران نہیں ہونا چاہئے، وفاق کو سنجیدگی سے معاملے پر نظرثانی کرنی چاہئے، ملک بھر میں مصنوعی گندم کا بحران پیدا کیا جارہا ہے، ملک بھر میں 14 لاکھ میٹرک ٹن سال بھر کا بحران ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حکومت کا وژن ہو تو بہت آسانی سے شارٹ فال کو پورا کیا جاسکتا ہے، گندم کی درآمد کرکے شارٹ فال کو پورا کیا جاسکتا ہے، وفاق تمام صوبوں پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ گندم ریلیز کی جائے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں آٹا مہنگا کیوں؟ سندھ حکومت نے وجہ بتا دی

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ خدشات ہیں کہ گندم پاکستان سے باہر اسمگل نہ ہوجائے، سرکاری گندم ختم ہوگئی تو صورتحال سے منافع خور فائدہ اٹھائیں گے، گندم ابھی ریلیز کرنے کا فیصلہ خطرناک ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے منافع خور اسکینڈل دوبارہ متحرک ہوجائے گا، وفاق گندم کے مصنوعی بحران کو آگے بڑھانے کے بجائے اسے روکے، محکمہ فوڈ کا گندم سے متعلق موجود ہے، منافع خوری کرنے والوں پر 10 لاکھ تک کا جرمانہ لگایا جاسکتا ہے۔

مرتضیٰ وہاب کے مطابق گندم کا شارٹ فال کاشتکاروں کی وجہ سے نہیں ہے، گندم کا شارٹ فال ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کی وجہ سے ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں