تازہ ترین

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

چوہدری پرویز الہی کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور...

پاکستان کا دوست ملک سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے آذربائیجان سے سستی ایل این جی...

ڈاکٹر یاسمین راشد جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری

لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی...

بھارت میں وزیراعلیٰ نے افتتاح کے دوران قینچی نہ ملنے پر کیا کیا؟

تلنگانہ: بھارتی ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راؤ ایک افتتاحی پروگرام میں قینچی کی عدم دستیابی پر برہم ہوگئے اور ربن اٹھا کر پھینک دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راؤ سرسلہ کے دورے کے دوران کمیونٹی گھروں کا افتتاح کرنے پہنچے تھے۔

افتتاح کے دوران ربن کاٹنے کے لیے وزیراعلیٰ نے قینچی طلب کی، قینچی نہ ملنے پر وہ ناراض ہوگئے اور اپنے ہاتھ سے افتتاحی ربن کو کھینچ کر پھینک دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چندر شیکھر راؤ جیسے ہی افتتاح کرنے پہنچے تو وہاں ربن لگی تھی، وزیراعلیٰ کے پہنچتے ہی عہدیدار ایک دوسرے سے قینچی کا معلوم کرتے رہے اس دوران انہوں نے ہاتھ سے ربن کھینچ کر پھینکا اور اندر داخل ہوگئے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے گئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ربن کاٹنے کے لیے قینچی ہی نہیں ہے، غضب کی بے عزتی ہوگئی۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’یہ سب پہلے سے طے ہوگا۔‘ ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ ’قینچی، کیمرا، ایکشن۔‘

Comments