جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

"اپنے پیاروں کی زندگی کا تحفظ کریں”، محلے میں گٹر کا ڈھکن نہ ہونے اطلاع کسے دی جائے؟

اشتہار

حیرت انگیز

واسا لاہور کی جانب سے اہلیان لاہور سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر ان کی گلی میں گٹر کا ڈھکن نہ ہو تو اس کی شکایت درج کروائیں۔

تفصیلات کے مطابق واسا لاہور کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں لاہور کے رہائشیوں سے درخواست کی گئی ہے کہ اپنے پیاروں کی زندگی کا تحفظ کریں اور مین ہول گٹر کا ڈھکن نہ ہونے پر اس کی اطلاع دیں۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا کہ اگر آپ کے گلی محلے میں مین ہول گٹر کا ڈھکن موجود نہ ہو یا ٹوٹا ہوا ہو تو فوراً واسا کے دفتر میں شکایت درج کروائیں۔

گٹر کو ڈھکن نہ ہونے کی صورت میں شہریوں سے درخواست کی گئی کہ وہ مندرجہ ذیل طریقے سے واسا لاہور میں اس اہم واقعے کی اطلا دے سکتے ہیں۔

پوسٹ میں خبردار کرتے ہوئے کہا گیا کہ کوئی بھی شخص مین ہول کا ڈھکن چوری، خریدتا یا بیچتا ہوا پایا گیا تو اس کےخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوگا۔

واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی لاہور نے اپنے پوسٹ میں نمبر بھی شیئر کیا تاکہ رہائشی کسی بھی طرح کی معلومات کےلیے رابطہ کرسکیں۔

بھاٹی گیٹ مین ہول واقعہ، عدالت نے ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں