کراچی: کمشنر افتخار شلوانی نے شہرقائد کے علاقے صدر میں دکانداروں کے جمع ہونے کا نوٹس لے لیا، انہوں نے کہا ہے کہ شٹر بند رکھ کرآن لائن کاروبار کی اجازت ہے، دکان کھول کر کاروبار کی اجازت نہیں ہے۔
کمشنرکراچی کا کہنا ہے کہ کوئی دکان نہ کھولے، بند شٹر میں آن لائن کاروبار کیا جائے، دکان میں صرف ایک شخص کام کرسکتا ہے، دکاندار سماجی فاصلے کی پابندی پر عمل کریں، حکومت سندھ کی ایس او پی پر پوری طرح عمل کیا جائے۔
خیال رہے کہ آج کراچی میں آن لائن کاروبار کی اجازت کے بعد دکانداروں کی بڑی تعداد کراچی الیکٹرانک مارکیٹ پہنچی، مگر پولیس نے آن لائن کاروبار کی اجازت نہیں دی، پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وہ سندھ حکومت کے احکامات کے مطابق عمل کروارہے ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے پولیس نے آن لائن کاروبارکرنے سے بھی منع کردیا ہے۔
حکومتی اجازت، پولیس نے کراچی کے تاجروں کو آن لائن کاروبار کرنے سے منع کر دیا
ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے تاجروں سے دکانیں کھولنے کا اجازت نامہ طلب کیا اور ملازمین کی فہرست بھی مانگی اور ساتھ ہی دکان کھولنے سے پہلے سب کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی مانگی ہے۔
ادھر صدر آل سٹی تاجر اتحاد شرجیل گوپلانی نے کہا ہے کہ آن لائن کاروبار کے لیے اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہے، تاجرای میل کے ذریعے تفصیل بھیج رہے ہیں، وہ آن لائن کاروبار کرنے والے تاجر ایس او پی پر عمل کریں۔
’محکمہ داخلہ نے ای میل پر انڈرٹیکنگ اور تفصیل بھیجنے کی ہدایت کی، محکمہ داخلہ نے نوٹی فکیشن آویزاں کرکے آن لائن کاروبار کی اجازت دیمآن لائن کام کرنے والے ایس او پی پر عمل کریں، خلاف ورزی پر کاروبار بند کر دیا جائے گا‘۔