The news is by your side.

Advertisement

‏’اشیائےضروریہ کی کمی نہیں، منافع خور عوام کے دشمن ہیں‘‏

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں اشیائےضروریہ کی کوئی کمی نہیں، منافع خوروں اور ذخیرہ ‏اندوزوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت گندم اور کھاد کےذخیرےکا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم ‏نے کہا کہ منافع خور اور ذخیرہ اندوز عوام کے دشمن ہیں، منافع خوروں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کی ‏جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں اشیائے ضروریہ کی کوئی قلت نہیں، 6.6ملین میٹرک ٹن گندم کاسٹاک دستیاب ہے ‏حکومت نےتاریخ میں پہلی بارکسان دوست پالیسیاں دیں۔

وزیراعظم نے کھادکےذخیرہ اندوزوں کیخلاف قانون کےمطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مافیا ‏منافع خوری میں مصروف ہے ان کے خلاف ٹریک اینڈٹریس سسٹم کوکھادکی صنعت کیلئےبھی استعمال کیا ‏جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام دشمنوں کیخلاف سندھ حکومت کواقدامات اٹھانےچاہئیں اگر سندھ حکومت ‏اقدامات نہیں اٹھاتی تووفاق مداخلت کر سکتا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں