The news is by your side.

Advertisement

پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا کوئی امکان نہیں، ترجمان پی ایس او

کراچی : ریفائنریز اور آئل امرکیٹنگ کمپنیوں نے تین ہفتے سے ڈیزل کے کوٹے میں ساٹھ فیصد کمی کی ہوئی ہے تاہم پی ایس او حکام کا کہنا ہے کہ کسی پیٹرولیم پروڈکٹ کی کمی کا کوئی امکان نہیں۔

تفصیلات کے مطابق عید کے دنوں میں شہر قائد میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ظاہر کیا ہے، آل پاکستان پیٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے سمیر نجم الحسن 21 مئی سے پیٹرول پمپس پر سپلائی متاثر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آئل کمپنیاں مقامی ریفائنریز سے تیل کی خریداری نہیں کررہی ہے کیونکہ وہ سستے تیل کی درآمد کی منتظر ہیں۔

سمیر نجم الحسن کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے آنیوالے جہازوں کے تیل کی قیمت مقامی آئل کمپنیوں کی قیمت کے مقابلے میں سستی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اکثر پیٹرول پمپس پر تیل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قلت سے ڈیلرز، گڈز ٹرانسپورٹرز اور عوام مشکلات کا سامنا ہے۔

سمیر نجم الحسن کا مزید کہنا تھا کہ میمن گوٹھ، کورنگی کاز وے، گلشن اقبال، موتی محل سمیت بیشتر پیٹرول پمپس پر ڈیزل اور پیٹرول نہیں۔

دوسری جانب سے پی ایس او حکام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے خدشے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس او کے پاس ایندھن کا تسلی بخش ذخیرہ موجود ہے، کسی پٹرولیم پروڈکٹ کی کمی کا کوئی امکان نہیں۔

ترجمان پی ایس او کا کہنا تھا کہ پی ایس او پمپس کو کیماڑی ٹرمینل سے سپلائی جاری ہے دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پمپس پر قلت سے دباؤ بڑھا۔

ترجمان نے کہا کہ دباؤ بڑھنے سے پی ایس او پمپس پر سیلز میں غیر معمولی اضافہ ہوا، تمام پٹرولیم پروڈکٹس کی مسلسل سپلائی یقینی بنائی جارہی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں