ترجمان کے الیکٹرک نے واضح کیا ہے کہ نیٹ ورک کا سہہ ماہی جائزہ مکمل، لوڈ شیڈنگ شیڈول میں نمایاں تبدیلی نہیں کی گئی۔
ترجمان کے مطابق نیٹ ورک کا مجموعی طور پر 71 فیصد حصہ بدستور لوڈ شیڈنگ سے مستثنٰی ہے جب کہ 29 فیصد نیٹورک میں بجلی بلوں کی وصولیوں کی بنیاد پر دورانیہ 6 سے 10 گھنٹے تک محدود ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سہہ ماہی جائزہ میں انفرادی طور پر فیڈرز میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا تاہم مجموعی صورتحال میں بڑی تبدیلی نہیں، فوری نافذالعمل ترمیم شدہ شیڈول ویب سائٹ اور کے ای لائیو ایپ پر بھی موجود ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کا انحصار چوری اور عدم ادائیگی کی شرح پر ہوتا ہے ان میں کمی کے ساتھ بجلی فراہمی میں بہتری ہوتی ہے، ادارے کا عملہ مستقل چوری کی روک تھام میں سرگرم ہے۔ کنڈے ہٹانے کی مہم سمیت نادہندگان کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات کے تحت قانون نافذ اداروں کے ساتھ بجلی چوری کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی جاری ہے۔