لاہور: غیر قانونی پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کو قانونی حیثیت دینے کے معاملے پر پنجاب حکومت نے آرڈنینس 2021 میں تبدیلیاں کر دیں۔
گورنر پنجاب کی منظوری کےبعد کمیشن کو اپڈیٹ کر دیا گیا۔ آرڈیننس کے مطابق کسی بھی سرکاری جگہ پربننےوالی اسکیم قانونی حیثیت حاصل نہیں کرپائےگی۔
پنجاب، وفاق، متروقہ وقف املاک اور اوقاف پنجاب کی زمین پر اسکیم ریگولر نہیں ہو گی۔ کمیشن میں سپریم کورٹ کیساتھ لاہورہائیکورٹ کےریٹائرڈجج کوبھی چیئرمین بنایاجاسکےگا۔
کمیشن کے آرڈنینس میں جرمانوں کےرولز میں بھی ترامیم کی گئی ہیں۔ بورڈممبران کی عدم موجودگی میں کمیشن کے چیئرمین کے پاس مکمل اختیار ہو گا۔
چیئرمین ایک ممبرکےساتھ کسی بھی غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیم کومنظورکرسکتاہے۔
Comments
- Advertisement -