منگل, جون 9, 2026
اشتہار

ایران نے امریکا کو صاف انکار کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایران نے ایک بار پھر دوٹوک تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہوئے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ کے بیانات توانائی کی قیمتیں کم کرنے کیلئے ہیں امریکی اقدامات خطےکی کشیدگی میں اضافےکاباعث ہیں جنگ کا آغاز امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کیا گیا تھا۔

ایرانی میڈیا مہر نیوز کے  مطابق مذاکرات کی تردید کے حوالے سے ایرانی وزارت خارجہ نے باضابطہ بیان جاری کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی پاور پلانٹس پر حملے 5 دن کیلیے موخر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان سوشل میڈیا ایپ ٹروتھ پر کیا۔

اس حوالے سے صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ بہت اچھے اور نتیجہ خیز مذاکرات ہوئے ہیں اور مشرق وسطیٰ میں تمام مسائل کے مکمل خاتمے پر بات چیت جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کو ایرانی پاور پلانٹس پر حملے 5 دن کے لیے موخر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ تاہم یہ فیصلہ مذاکرات کی کامیابی سے مشروط ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں