ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

ابھی تک 28ویں ترمیم پر پی پی سے کوئی بات نہیں کی گئی، بلاول بھٹو زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(15 مئی 2026): پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ابھی تک اٹھائیس ویں آئینی ترمیم سے متعلق پیپلز پارٹی سے کوئی بات چیت نہیں کی گئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ابھی تک 28ویں آئینی ترمیم سے متعلق پیپلز پارٹی سے کوئی بات چیت نہیں کی گئی، اس لیے کل کیا صورتحال ہوگی، اس بارے میں قبل از وقت کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت سے بجٹ کے معاملے پر مذاکرات کے لیے پیپلز پارٹی کی چار رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو پارٹی کے تحفظات اور معاشی تجاویز حکومت کے سامنے رکھے گی۔

چیئرمین پی پی نے واضح کیا کہ ملک کو درپیش معاشی بحران سے نکالنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے اور حکومت کو بجٹ کی منظوری کے لیے پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لینا ہوگا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملکی معاشی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں حکومت کو سخت چیلنجز کا سامنا ہوگا اور پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر نہ تو بجٹ پاس ہو سکتا ہے اور نہ ہی کوئی آئینی ترمیم ممکن ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں