The news is by your side.

Advertisement

نواز شریف کی نااہلی سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، بلاول بھٹو

لاڑکانہ: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا ہے، نواز شریف کی نااہلی سے جمہوریت اور پارلیمنٹ کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

لاڑکانہ میں این آئی سی وی ڈی سیٹلائٹ سینٹر کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ احتساب سب کا اور قانون کے مطابق ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی یقین رکھتی ہے کہ پارلیمان مضبوط ہوگا تو جمہوریت مضبوط ہوگی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دی، صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی ہماری طرح صحت کے منصوبے بنائیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ لاڑکانہ کو ایسے منصوبے کے لیے منتخب کیا گیا سندھ کے دوسرے علاقوں میں بھی ایسے ادارے بنائیں گے۔

لاڑکانہ نے بہت قربانیاں دی ہیں، این آئی سی وی ڈی میں مریضوں کا مفت علاج ہوگا اور عوام کے لیے مفت سہولتیں ہوں گی۔ این آئی سی وی ڈی کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں