تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سرینگر: ہائی وے پر سیکیورٹی قافلوں کے گزرنے کے وقت کشمیریوں کا داخلہ بند

سرینگر: کشمیریوں کو تنگ کرنے کے لیے بھارتی انتظامیہ نے نیا راج نافذ کردیا، ہائی وے پر سیکیورٹی قافلوں کے گزرنے کے وقت شہریوں کے لیے داخلہ بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پلوامہ واقعے کے بعد بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر کشمیریوں پر زندگی مزید تنگ کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے لگی، قابض فوج نے ہائی وے پر سیکیورٹی قافلوں کے گزرنے کے وقت شہریوں کے گزرنے پر پابندی لگا دی۔

بھارتی فوجی قافلے ہفتے میں 2 روز بدھ اور اتوار کو ہائی وے استعمال کریں گے اور اس دوران عام شہریوں کے ہائی وے استعمال کرنے پر پابندی ہوگی۔ ہائی ویز بند ہونے سے کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوجائے گا کیونکہ ہائی ویز کے علاوہ کوئی متبادل راستہ موجود نہیں۔

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ یہ فیصلہ مارشل لا کا لگتا ہے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ کشمیریوں کو اجتماعی سزا دے رہی ہے۔

دوسری جانب قابض بھارتی فورسز نے گزشتہ روز سے وادی کے شمالی اور جنوبی اضلاع کا محاصرہ کر رکھا ہے اور داخلی اور خارجی راستے بند ہیں۔

واضح رہے 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کار بم حملے میں 42 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، حملے کے فوری بعد بھارت نے پاکستان پر الزام تراشیوں کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -