بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کراچی کے شہری خوفزدہ نہ ہوں، سونامی کا خطرہ نہیں، ڈائریکٹر میٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈائریکٹرمیٹ عبدالرشید نے تیز بارش اور سونامی کے خطرے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شہری خوفزدہ نہ ہوں،سونامی کاخطرہ نہیں، ی ایم سی نے غلط وارننگ لیٹر جاری کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈی ایم سی کی جانب سے جاری کردہ سونامی الرٹ نے ہلچل مچادی ، محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشید نے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شہری خوفزدہ نہ ہوں،سونامی کاخطرہ نہیں، ڈی ایم سی نے غلط وارننگ لیٹر جاری کیا۔

ڈائریکٹر میٹ کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات نے سونامی اور طوفانی بارشوں کی پیشگوئی نہیں کی، ماہ ستمبر میں سندھ میں بارش تو کیا بونداباندی کا بھی امکان نہیں۔

عبدالرشید نے مزید کہا محکمہ موسمیات نے سونامی ریہرسل کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، دنیا بھر میں 2سال میں ایک بار ایسی ریہرسل کی جاتی ہے، ان مشقوں کے ذریعے آلات کے کار آمد یا ناکارہ ہونے کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔

یاد رہے 27 اگست کو ڈی ایم سی کی جانب سے سونامی الرٹ جاری کیا تھا ، جس میں رواں ماہ شدید طوفانی بارشوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا، جس کے بعد کراچی سمیت سندھ میں گرج چمک کیساتھ تیز بارش اور سونامی کے خطرے کی خبریں گردش کرنے لگیں تھیں۔

خبروں کے پیش نظر بلدیاتی اداروں نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کردی تھی۔

خیال رہے 2014 میں اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا سندھ کے سب سے بڑے ساحلی شہر میں میں انتہائی خوفناک ترین سونامی آ سکتا ہے اوراگر سمندر میں سونامی آیا تو پورا کراچی شہر صفحہ ہستی سے مٹ سکتا ہے۔

چیف میٹیرولوجسٹ توصیف عالم اقوام متحدہ کی اس مشق کے سربراہ تھے اور انھوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ کراچی میں اس نوعیت کا سونامی آسکتا ہے کہ جس سے پورا شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں