پیر, نومبر 17, 2025
اشتہار

’کوئی دو ریاستی حل نہیں، ایک ہی ریاست ہے اور وہ فلسطین ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے فلسطین کا دو ریاستی حل مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی دو ریاستی حل نہیں، ایک ہی ریاست ہےاور وہ فلسطین ہے۔

کراچی میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کو ناجائز طریقے سے مسلط کیا گیا اگر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی تو عوام تمہیں نہیں چھوڑیں گے، اسرائیل کو جس نے تسلیم کیا ان کا راستہ بند کردیں گے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ امریکا حماس کو دہشتگرد کہتا ہے اور اسرائیل کو طاقت فراہم کرتا ہے، امریکا کی اجارہ داری میں اقوام متحدہ مسائل حل نہیں کر سکتا، دنیا کو نئی اقوام متحدہ کی ضرورت ہے، 1940 میں ایک قرارداد پاکستان اور دوسری فلسطین کےحق میں منظور ہوئی، حماس دو ریاستی حل کی بات نہیں کرتا بلکہ حماس مذاکرات بھی کرتا ہے اور اسرائیل کو تسلیم بھی نہیں کرتا، سفارتکاری نہیں آتی تو حماس سے سیکھ لو۔

ان کا کہنا تھا کہ یواین چارٹر کے مطابق کوئی قبضہ کر لے تو ہتھیار اٹھائے جاسکتے ہیں، حماس نے یواین چارٹر کے مطابق ہتھیار اٹھائے ہیں حماس یواین چارٹر کے مطابق کام کررہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ غزہ کے لوگ ظلم کا شکار ہیں، قربانیاں دے رہیں غزہ کے لوگ استقامت کا پہاڑ بنے ہوئے ہیں، غزہ میں بمباری ہو رہی ہے فلسطینی ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں