The news is by your side.

کیمسٹری کے نوبل انعام کا حقدار کون؟ اعلان ہوگیا

اسٹاک: رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے کیمسٹری کے نوبل انعام کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس کیمیا کا نوبل انعام مشترکہ طور پر تین ماہرین کیمسٹری کو ‘کلک کمیسٹری’ میں ان کی گراں قدر خدمات کے باعث دیا گیا، جن میں کیرولین آر برٹوزی، مورٹن میلڈل اور کے بیری شارپلیس شامل ہیں۔

سکریٹری جنرل رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز ہنس ایلیگرین نے کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ میں فاتح کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: زمین پر سب سے بڑا لیکن مخفی سمندر دریافت

نوبل کمیٹی ہر سال انعامات جیتنے والے افراد کے ناموں کا اعلان اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کرتی ہے۔ کمیٹی مجموعی طور پر چھ زمروں طب، معاشیات، کیمسٹری، فزکس، ادب اور امن پر کارہانمائے خدمات پر انعامات دیتی ہے۔

گزشتہ روز فزکس کا نوبل انعام مشترکہ طور پر ماہرین طبیعات ایلین اسپیکٹ، جان ایف کلوزر اور اینٹون زیلنگر کو کوانٹم فزکس میں ان کی خصوصی شراکت پر دیا گیا۔

اس کے علاوہ طب کا نوبل انعام سویڈن کے سیوانٹے پبو کو دیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق امن کے نوبل انعام کا اعلان سات اکتوبر، معاشیات کا 10 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

سائنسدانوں کی گراں قدر خدمات کے باعث انہیں بطور انعام 10ملین سویڈش کرونر تقریبا نو لاکھ امریکی ڈالر دئیے جائیں گے، یہ رقم نوبل انعام کے موجد سویڈش الفریڈ نوبل کی طرف سے چھوڑی گئی جائیداد میں سے دیا جاتا ہے، ان کا انتقال 1895 میں ہوا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں