ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

ملالہ یوسف زئی دبئی ایکسپو2020 میں پاکستان پویلین پہنچ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی :‌ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی دبئی ایکسپو2020 میں پاکستان پویلین پہنچ گئیں، ان کا کہنا تھا کہ ایکسپو2020میں پاکستان پویلین سب سے خوبصورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اپنے والدین اور شوہر کے ہمراہ ایکسپو2020 میں پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ایکسپو2020میں پاکستان پویلین سب سے خوبصورت ہے، پاکستان پویلین آکر دل خوش ہوا۔

پاکستان پویلین کے آفیشل ٹوئٹر پیج پر ملالہ کی ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی، جس میں لکھا گیا، "پاکستان پویلین کیلئے یہ ایک اعزاز ہے کہ خواتین کی تعلیم کے لیے پاکستانی کارکن اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی، ان کے شوہر ملک اسیر اور ان کے اہل خانہ نے آج ہمارے پویلین کا دورہ کیا۔

ویڈیو میں ملالہ کو حکام اور اس کے اہل خانہ کے ساتھ پویلین کا دورہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

خیال رہے ایکسپو2020کےآرگنائزر نےملالہ یوسفزئی کوومیزپویلین میں دعوت دی جبکہ دبئی ایکسپوکےایونٹ میں شہزاد رائے بھی شریک تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں