فزکس کا نوبل پرائز مشترکہ طور تین ممالک کے 3 سائنس دانوں کے نام رہا۔
تفصیلات کے مطابق فزکس کے نوبل انعام 2021 کا اعلان کر دیا گیا، طبیعیات میں نوبل پرائز سیوکورو منابے، کلاؤس ہاسل مین اور جارجیو پریسی کے نام رہا ہے۔
نوبل انعام حاصل کرنے والے ان سائنس دانوں کا تعلق اٹلی، جاپان اور جرمنی سے ہے۔ یہ انعام مذکورہ سائنس دانوں کو پیچیدہ جسمانی سسٹمز کو سمجھنے میں خدمات انجام دینے پر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز طب یا فزیالوجی کے نوبل انعام کا اعلان کیا گیا تھا، یہ انعام مشترکہ طور پر 2 امریکی سائنس دانوں ڈیوڈ جولیئس اور آرڈیم پاٹاپوٹیم نے حاصل کیا۔
BREAKING NEWS:
The Royal Swedish Academy of Sciences has decided to award the 2021 #NobelPrize in Physics to Syukuro Manabe, Klaus Hasselmann and Giorgio Parisi “for groundbreaking contributions to our understanding of complex physical systems.” pic.twitter.com/At6ZeLmwa5— The Nobel Prize (@NobelPrize) October 5, 2021
دونوں طبی سائنس دانوں کو انسانی جسم میں درجۂ حرارت سے متعلق اعصابی نظام پر تحقیقات کرنے پر نوبل پرائز کا قرار دیا گیا تھا۔
طب میں نوبل پرائز 2 امریکی سائنس دانوں کے نام
نوبل پرائز کمیٹی کے مطابق ان سائنس دانوں نے اپنی ریسرچ میں اس امر کی وضاحت کی ہے کہ گرمی، سردی اور چھونے سے ہمارے اعصابی نظام میں سگنل کیسے آ سکتے ہیں، شناخت شدہ آئن چینلز بہت سے جسمانی عمل اور بیماری کے حالات کے لیے اہم ہیں۔
امن کے نوبل انعام 2021 کا اعلان جمعے کے روز کیا جائے گا، یاد رہے کہ 2020 کا نوبل انعام برائے امن بھوک سے نمٹنے کی کوششوں پر اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کو دیا گیا تھا۔