جمعہ, دسمبر 5, 2025
اشتہار

قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کیلئے این او سی جاری کردیئے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستانی کرکٹرزکو مختلف لیگز کے لیے این او سی کا اجراء کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کو ابوظبی میں ٹی 10 لیگ اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے لیے این او سی کا اجراء کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ابوظبی کے لیے این او سی 25 نومبر تک اور دبئی کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے 3 کرکٹرز کو 2 دسمبر سے 4 جنوری تک این او سی جاری کردیئے گئے ہیں۔

دبئی کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے حسن نواز، فخر زمان اور نسیم شاہ کو جب کہ ابوظبی کے لیے افتخار احمد، خواجہ نافع، آصف علی، سلمان ارشاد، محمد عامر، عرفات منہاس، عرفان خان، اعظم خان شاہنواز دہانی، عباس آفریدی، عاکف جاوید، میر حمزہ، عبید شاہ اور زمان خان کو این او سی جاری کیے گئے ہیں۔

سلمان علی آغا نے پاکستانی ٹیم کی سب سے بڑی کمزوری بتادی

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی، شاداب خان، حارث رؤف اور حسن علی کو پہلے ہی بگ بیش لیگ(بی بی ایل) کے لیے این او سی جاری کردیئے گئے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں