بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

پی ایس ایل 11، بنگلادیش کے کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان سُپر لیگ پی ایس ایل 11 کے لیے بنگلا دیشی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دیا گیا، کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کی سیریز کے باعث جزوی این او سی جاری کیا گیا ہے۔

بنگلا دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 11 کی وجہ سے بنگلا دیش کے مستفیض الرحمٰن کو نیوزی لینڈ کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے چھٹی مل گئی ہے، نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش میں 17، 20 اور 23 اپریل کو ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنا ہے، ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 27 اپریل، 29 اپریل اور 2 مئی کو شیڈولڈ ہے۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے بنگلا دیشی کھلاڑیوں کا کیمپ 27 مارچ سے شروع ہو گا۔

رپورٹس کے مطابق شرف الاسلام، ناہید رانا، مستفیض الرحمٰن، پرویز حسین، تنزید حسن اور ریشاد حسین کا پی ایس ایل میں معاہدہ ہے، بنگلا دیش کے پی ایس ایل میں کنٹریکٹڈ کھلاڑی کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے، بنگلا دیش بورڈ نے تمام کھلاڑیوں کو جزوی این ا و سی جاری کردیئے ہیں۔

بی سی بی آفیشل کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو ون ڈے سیریز کے لیے دستیاب رہنے کا کہا گیا ہے، ون ڈے سیریز ورلڈ کپ کوالیفکیشن کے لیے بڑی اہم ہے، فاسٹ بولر مستفیض الرحمٰن کو دو حصوں میں این او سی دیا گیا ہے، مستفیض الرحمٰن کو 26 مارچ سے 12 اپریل اور 24 اپریل سے 3 مئی تک این او سی دیا گیا ہے، انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے استثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

پی ایس ایل 11 کا آفیشل اینتھم کون گائے گا؟

بی سی بی آفیشل کے مطابق تنزید حسن، شرف الاسلام ناہید رانا اور ریشاد حسین کو 12 اپریل تک این او سی جاری ہوئے ہیں جبکہ پرویز حسین کو 21 اپریل تک پی ایس ایل کے لیے این او سی جاری ہوا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں