اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے مائنس ون فارمولے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جو مائنس ون کی سوچ یابات کرتے ہیں ان کیلئے”بلی کےخواب میں چھیچھڑے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل جاوید نے لکھا کہ مائنس مائنس کرتے وہ خود مائنس ہوگئے، ہمارے نزدیک عمران خان کےبغیرپی ٹی آئی کا تصور بھی نہیں، عمران خان تحریک انصاف ہیں اور تحریک انصاف عمران خان ہے۔
ماہنس ماہنس کرتے وہ خود ماہنںس ہوگئے – ہمارے نزدیک عمران خان کے بغیر تحریک انصاف کا تصور بھی نہیں – عمران خان تحریک انصاف ہیں اور تحریک انصاف عمران خان ہے – جو ماہنس ون کی سوچ رکھتے ہیں یا بات کرتے ہیں انکے لیے : بلی کے خواب چھچھڑے- #NoMinusOne #OnlyImranKhan pic.twitter.com/rQ4fSVje3r
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 19, 2022
سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹ میں اپنی ایک نایاب تصویر شیئر کی، جو کہ پی ٹی آئی کے قیام کی ابتدائی وقت کی ہے۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ عمران خان نے اسلاموفوبیا کےخلاف آواز بلند کی اور رسول پاکﷺکی شان میں گستاخی پربھی بھرپور آواز بلند کی، پہلی بار کسی لیڈر نےاسلاموفوبیا کیخلاف دن منانے کی قرارداد منظور کرائی۔
عمران خان نےاقوام عالم میں اسلاموفوبیا اور ہمارے رسولِ پاکﷺ کی شانِ اقدس میں گستاخی کیخلاف بھرپور آواز بلند کی اور تاریخ میں پہلی بار دنیا کے کسی بھی لیڈر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا کیخلاف دن منانے کی قرارداد منظور کرائی- pic.twitter.com/OoQpsM2MRu
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 19, 2022
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی سینیٹر فیصل جاوید کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ جو عمران خان کو چھوڑ کر گیا اس کیلئے اپنے حلقے سے جیتنا بھی مشکل ہو جائے گا۔
ٹویٹر پر سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں ، عام انتخابات 2023 میں پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ کی ڈیمانڈ سب سے زیادہ ہو گی ، اگلے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ایک ٹکٹ کے 10،10 طلبگار ہوں گے ۔