تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بھارت میں کرونا کی بگڑتی صورت حال، ایمبولینس ڈرائیور گھناؤنا کام کرتے پکڑا گیا

لکھنؤ: بھارتی ریاست اترپردیش میں کرونا حالات کا فائدہ اٹھانے والا ایمبولینس ڈرائیور گھناؤنا کام کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں ایک ایسا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جسے سُن کر انسانیت شرما جائے گی۔

معاملہ کچھ یوں ہوا کہ کرونا مریض کو گھر سے اسپتال منتقل کرنے کے لیے اہل خانہ نے جب ایمبولینس منگوائی تو ڈرائیور نے اسپتال منتقل کرنے کے بعد 42 ہزار روپے کرایے کی مد میں‌ مانگ لیے۔

اہل خانہ اپنے پیارے کی طبیعت کی وجہ سے اس قدر پریشان تھے کہ انہوں نے ایمبولینس ڈرائیور سے بحث و تکرار کیے بغیر اُسے یہ بھاری رقم دے دی۔

اہل خانہ نے جب اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا پولیس سے تذکرہ کیا تو متعلقہ تھانے نے درخواست دائر کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کی۔

مزید پڑھیں: بھارت میں کرونا کی ہلاکت خیزی، امیر شہری جان بچانے کے لیے ملک سے بھاگنے لگے

پولیس نے ڈرائیور کو تلاش کرنے کے بعد کرایہ لینے سے متعلق تفتیش کی تو اُس نے اپنے گھناؤنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے رقم واپس کرنے کی رضامندی ظاہر کی۔

پولیس حکام نے متاثرہ خاندان کو ایمبولینس ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پرائیوٹ ایمبولینس ڈرائیور نے بتایا کہ اُسے ہیلپ لائن سے ایک مریض کو اسپتال لے جانے کی کال موصول ہوئی، جس پر اُس نے مریض کے بڑے بھائی ’وشنو‘ سے رابطہ کیا اور صورت حال کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔

ڈرائیور نے بتایا کہ ’میں کرونا سے متاثر اسیت نامی مریض کو شاردا اسپتال لے کر پہنچا مگر وہاں گنجائش نہیں تھی جس کے بعد اہل خانہ اُسے دوسرے اور پھر تیسرے اسپتال لے کر پہنچے، اس دوران مریض کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا‘۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس سے بھارت میں بے تحاشہ اموات، قبرستانوں میں جگہ ختم

اہل خانہ نے بتایا کہ اُن کے بھائی کویتھارتھ اسپتال میں داخل کیا گیا تو اُس کے بعد ایمبولینس ڈرائیور سے کرایہ پوچھا تو اُس نے 25 کلومیٹر مسافت طے کرنے کے چوالیس ہزار روپے طلب کیے اور پھر دو ہزار روپے کی رعایت کر کے 42 ہزار روپے مانگے، ہمیں مجبوراً یہ رقم ادا کرنا پڑی‘۔

Comments

- Advertisement -