نوئیڈا: بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں شتروگھن سنہا نے گھریلو جھگڑے کے بعد 16 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ واقعہ گریٹر نوئیڈا کے علاقے بسرکھ میں واقع پیرا ماؤنٹ ایموشنز سوسائٹی میں رونما ہوا۔
رپورٹس کے مطابق سافٹ ویئر انجینئر 38 سالہ شتروگھن سنہا نے مبینہ طور پر اپنی سالی پر چاقو سے حملہ کیا اور پھر 16ویں منزل سے چھلانگ لگادی۔
پولیس کے مطابق شتروگھن سنہا کا اپنی اہلیہ سے کسی بات پر شدید جھگڑا ہوا تھا اور اس نے مبینہ طور پر بیوی پر حملے کی کوشش کی تھی۔
اسی دوران سالی نے مداخلت کی تو سنہا نے سبزی کاٹنے والے چاقو سے اس پر وار کیا، جس سے اس کے ہاتھ پر زخم آئے اور خون جاری ہوگیا۔
سنہا کی اہلیہ نے بہن کو تکلیف میں دیکھا تو پولیس کو بلانے کے لیے کال کی جس پر وہ بدنامی کے ڈر سے گھبرا گیا اور خود کو کمرے میں قید کرلیا۔
جب اہلیہ اور سالی نے دروازے کھولنے کی دھمکی دی اور پولیس کے آنے سے ڈرایا تو اس نے گھر کی بالکونی سے چھلانگ لگا دی۔ وہ زمین پر گرا اور موقع پر ہی جان گنوا بیٹھا۔
بچے نے ناک میں تالا لگا لیا! ویڈیو وائرل
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ سنہا گزشتہ چھ ماہ سے بے روزگار اور شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا، پڑوسیوں کے بقول میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑے رہتے تھے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


