تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

نوکیا ایک بار پھر اپنا لوہا منوانے کے لیے تیار

فن لینڈ: موبائل کی دنیا میں راج کرنے والی کمپنی نوکیا کے نئے فون کو متعارف کرانے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق نوکیا کے لیے کام کرنے والی کمپنی ایم ایچ ڈی گلوبل نے اینڈرائیڈ اسمارٹ فون تیار کرلیا جسے نوکیا 400 کا نام دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق نوکیا کا نیا فون کی پیڈ والا ہوگا جو فور جی انٹرنیٹ سروس کو بھی سپورٹ کرے گا جبکہ اس میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم ہوگا۔

مزید پڑھیں: نوکیا کا سستا ترین اسمارٹ فون متعارف

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق موبائل میں وائی فائی سسٹم جبکہ اس کا پراسیسر 2.4 گیگا ہرٹز (GHz) ہوگا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نوکیا 400 میں گوگل کی وہ تمام سروس استعمال کی جاسکیں جو ایک بڑے اینڈرائیڈ فون میں ہوتی ہیں۔

علاوہ ازیں رواں سال کمپنی کی جانب سے نوکیا 8.2، نوکیا 5.2 اور نوکیا 1.3 بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جن کی تفصیلات پہلے ہی سامنے آچکی ہیں۔

کمپنی کی جانب سے نوکیا 400 یا اُس سے پہلے سامنے آنے والی تفصیلات کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

Comments

- Advertisement -