تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

نوکیا 8 کی پہلی جھلک

موبائل فون کی صنعت میں پاکستان کی مارکیٹ پر ماضی میں راج کرنے والی کمپنی ’نوکیا‘ ایک بار پھر مقابلے میں واپس آنے والی ہے‘ عنقریب لانچ ہونے والے فون ’نوکیا ایٹ‘ کی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہوگئیں۔

اینڈرائیڈ فون کے دور میں مقابلے کی دوڑ سے باہر ہونے والا نوکیا اس سال پھر مارکیٹ میں مطابقت پیدا کرنے کی سرتوڑ کوشش کررہا ہے اور اس کے لیے ماضی کے مقبولِ زمانہ فون 3310 کے نئے ورژن کے ساتھ ساتھ نوکیا تھری‘ فائیو اور سکس اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز متعارف کرائے گئے،تاہم یہ فون مارکیٹ میں بہت زیادہ مقبول نہیں ہوسکے۔

لیکن اب لگ رہا ہے کہ بازی ایک بار پھر نوکیا کے ہاتھ میں جانے والی ہے ‘ اور یہ کارنامہ سرانجام دے گا نوکیا کا فلیگ شپ فون ’نوکیا ایٹُ‘ جس کی پہلی ہی جھلک نے صارفین میں ہل چل مچادی ہے۔

اسمارٹ فون کمپنیوں کی عنقریب آنے والی مصنوعات کی تصاویر لیک کرنے کے حوالے سے مشہورٹویٹر صارف’ ایوان بلاس‘ نے نوکیا 8 کی تصاویر شیئر کردی ہیں‘ جن میں یہ فون واقعی اچھا اور مارکیٹ کی ضرورت کے عین ،مطابق دکھائی دے رہا ہے۔


نوکیا 3310 موبائل فون سترہ سال بعد دوبارہ متعارف


ٹویٹر پر جاری کردہ ان تصاویر سے اس فون کے فیچرز کا اندازہ ہورہا ہے‘ دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ فون ورٹیکل ڈوئل ریئر کیمرہ سیٹ اَپ زیسس برانڈڈ آپٹکس، فنگر پرنٹ سنسر اور ہوم بٹن کے ساتھ ہے۔ اس کی اسکرین کناروں سے معمولی خم دار ہے ‘ اب تک ڈسپلے میں یہ فیچر محض سام سنگ استعمال کررہا تھا اور ممکنہ طور پر یہ 5.3 انچ ڈسپلے کے ساتھ ہے۔

ٹیلی کام مارکیٹ سے تعلق رکھنے والے باخبر ذرائع کے مطابق فون میں اسنیپ ڈریگن 835 پراسیسر، لگ بھگ 6 جی بی ریم اور اینڈرائیڈ نیوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ 13 میگا پکسل سنسرز والا ڈوئل کیمرہ بھی ہوگا۔

نوکیا کا یہ نیا فون رواں ماہ کے آخر تک مارکیٹ میں پیش کیے جانے کاامکان ہے اور اس کی قیمت ممکنہ طور پر675 ڈالرز تک رکھی جاسکتی ہے جو
کہا جارہا ہے کہ یہ فون رواں ماہ کے آخر میں یعنی 31 جولائی کو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے اور اس کی قیمت 675 ڈالرز تک ہوسکتی ہے جو کہ لگ بھگ 71 ہزار روپیہ ( پاکستانی) ہوگی۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -