تازہ ترین

نوکیا کا سستا ترین اسمارٹ فون متعارف

فن لینڈ: موبائل کی دنیا میں راج کرنے والی کمپنی ’نوکیا‘ نے اب تک کا سستا ترین اسمارٹ فون متعارف کرا دیا۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق نوکیا کے لیے کام کرنے والی کمپنی ایم ایچ ڈی گلوبل نے اینڈرائیڈ اسمارٹ فون متعارف کرایا جسے ’سی 1‘ کا نام دیا گیا۔

موبائل کی خصوصیات

نوکیا سی ون کی لمبائی 5.45 انچ جبکہ یہ آئی پی ایس پینل کی سہولت کے ساتھ ہے، اسکرین کو محفوظ رکھنے کے لیے فون میں مضبوط گلاس استعمال کیا گیا۔

سی ون کا فرنٹ کیمرہ پانچ میگا پکسل جبکہ بیک پر پانچ میگا پکسل کیمرہ ایل ای ڈی فلیش کی سہولت کے ساتھ موجود ہے جو اندھیرے میں بھی بہترین تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتاہے،

فون میں 1.3 کواڈ کور ہر ٹز پراسیسر، ون جی بی ریم، 16 گیگا بائیٹس اسٹوریج جبکہ ایس ڈی کارڈ کی سلاڈ بھی دی گئی جس کی مدد سے اضافی ڈیٹا بھی محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

دو سموں پر چلنے والا اسمارٹ فون تھری جی سپورٹڈ ہے جبکہ اس کی بیٹری 2500 ایم اے ایچ اور اینڈرائیڈ 9 پائی  آپریٹنگ سسٹم موجود ہے۔

قیمت 

نوکیا کا سی ون اسمارٹ فون صرف کینیا میں متعارف کرایا گیا جس کی قیمت 38000 کینین شلینگ مقرر کی گئی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 16 ہزار کے قریب بنتی ہے۔

Comments

- Advertisement -