تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

نوکیا کا صارفین کو انوکھا تحفہ، صحت کا فیچر متعارف

لاس ویگاس: موبائل فون بنانے والی کمپنی نوکیا نے اپنے نئے سیٹس میں صحت سے متعلق ایک دلچسپ فیچر شامل کیا ہے جو کمرے کے ماحول اور درجہ حرارت کو انسانی ضرورت کے مطابق ڈھال دے گا۔

تفصیلات کے مطابق موبائل فون کے بڑھتے ہوئے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو متوجہ کرنے کے لیے نت نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں تاکہ مارکیٹ میں ساکھ کو بحال رکھا جاسکے۔

موبائل کمپنی نوکیا نے صارفین کے لیے پہلی بار صحت کا فیچر متعارف کروایا جس کو ’سلیپ سینسر‘ کا نام دیا گیا ہے۔ صحت کا یہ فیچر صارف کے سونے، بستر پر جانے کو مانیٹر کرنے، کمرے کے ماحول  اور درجہ حرارت کو ضرورت کے مطابق خود بہ خود ڈھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

فیچر خریدنے والے صارفین کو ایک بستر (گدا) بھی دیا جائے گا جسے انٹرنیٹ اور بلیوٹوتھ کے ذریعے چلایا جاسکے گا، کمپنی کی جانب سے اس کی قیمت 100 ڈالر یعنی پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریباً دس ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

فون میں فیچر شامل ہونے کے بعد صارف اپنی صحت سے متعلق جان سکیں گے جبکہ گہری نیند میں خراٹے اور آنکھوں کی نقل و حرکت کو بھی دیکھ سکیں گے، کمپنی کی جانب سے مہیا کیا جانے والا بستر فون سے جڑے گا جس کے ذریعے درجہ حرارت کو ضرورت کے مطابق ڈھالا جاسکے گا۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فیچر میں ایسی خاصیت بھی شامل کی گئی ہے جس کے ذریعے کمرے کی لائٹ اور کھڑکی کے پردے بھی ہٹائے (بلائنڈس) بھی ہٹائے جاسکیں گے۔

نوکیا کی جانب سے یہ فیچر تجربے کے لیے فی الحال لاس ویگاس کے صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے تاہم جلد ہی اسے تمام موبائل صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -