تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

نوکیا کا ایک اور سستا ترین فون

فن لینڈ: موبائل کی دنیا میں راج کرنے والی کمپنی نوکیا نے اپنا نیا فون سی 2 متعارف کرادیا جسے سستے ترین فونز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق نوکیا فون تیار کرنے والی ایچ ایم ڈی گلوبل نے سی ون فون کا ورژن اپ ڈیٹ کر کے نیا ماڈل متعارف کرایا۔

نوکیا کے نئے ماڈل کو سی ٹو کا نام دیا گیا جبکہ یہ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر بنایا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق کمپنی نے نوکیا سی ون کے اینڈرائیڈ ورژن کو اپ ڈیٹ کر کے سی ٹو متعارف کرایا کیونکہ فون میں وہی سب چیزیں ہیں جو پہلے سیٹ میں موجود تھی۔

نوکیا سی ون کی طرح سی 2 بھی اینڈرائیڈ گو ایڈیشن کا حصہ ہے جس میں گوگل کی ایپس کم انٹرنیٹ مین تیز کام کرتی ہیں اور یہ اسٹوریج کی جگہ بھی دیگر کے مقابلے میں کم ہی گھیرتی ہیں۔

نوکیا سی 2 کے فیچر

سی 2 کی اسکرین 5.7 انچ  جبکہ 1.4 گیگا ہرٹز کواڈ کور پراسیسر، ایک جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، میموری بڑھانے کے لیے علیحدہ سے ایس ڈی کارڈ کی سلاڈ بھی موجود ہے۔

مزید پڑھیں: نوکیا کا کم قیمت اینڈرائیڈ فون پاکستان میں متعارف

فون کی بیٹری 2800 ایم اے ایچ ہے جس کے ساتھ 5 واٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے ۔

کم بجٹ کی وجہ سے کمپنی نے موبائل کے فرنٹ اور بیک پر بس ایک ہی کیمرا دیا، فرنٹ کیمرے پانچ میگا پکسل جبکہ بیک بھی اتنا ہی ہے جس کے ساتھ ایل ای ڈی فلیش لائٹ موجود ہے۔

نوکیا کی جانب سے اس فون کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا البتہ ٹیکنالوجی کے ماہرین کا خیال ہے کہ یہ سستا ترین ہوگا۔ موبائل فون کی قیمتوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان میں نوکیا سی 2 کی قیمت 8 سے 10 ہزار روپے ہوسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -