فن لینڈ: موبائل کی دنیا میں راج کرنے والی موبائل کمپنی ’نوکیا‘ نے اپنے اسمارٹ فون کی سیریز کا نیا ماڈل متعارف کرادیا۔
نوکیا کی شراکت دار کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل نے گزشتہ روز نیا موبائل سیٹ ’ نوکیا 8.1 ‘ متعارف کرایا جسے سب سے کم قیمت فلیگ شپ اسمارٹ فون قرار دیا جارہا ہے۔
کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ فون کی فروخت دسمبر کے دوسرے ہفتے سے یورپ اور خیلجی ممالک میں شروع ہوجائے گی جبکہ 2019 جنوری تک یہ دنیا بھر کی مارکیٹوں میں دستیاب ہوگا۔
مزید پڑھیں: نوکیا 106، جدید فیچرز اور طاقتور بیٹری کے ساتھ متعارف
نوکیا 8.1 میں ایل سی ڈی ڈسپلے 6.18 انچ دیا گیا جو مکمل طور پر ایچ ڈی آر ہے، علاوہ ازیں فون میں 710 کواڈ کور اسنیپ ڈراگن پراسیسر، 4 جی بی ریم اور 64 گیگا بائٹ اسٹوریج دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں میموری کارڈ سلاڈ بھی موجود ہے جو 400 جی بی تک کے کارڈ کو سپورٹ کرسکتی ہے۔
فوٹو گرافر افراد کے لیے یہ فون اچھا ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ نوکیا 8.1 میں ڈوئل کیمرے کا سسٹم موجود ہے، ایک 12 میگا پکسل جبکہ دوسرا 13 میگا پکسل کا کیمرہ ہے، اس کے علاہ سیلفی کیمرہ 20 میگا پکسل کا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوکیا کا 2 روز تک چلنے والا سستا ترین اینڈرائیڈ موبائل
موبائل میں 3500 ایم ایچ بیٹری لگائی گئی جو 18 والٹ پر تیز جارچنگ کی سہولت سے آراستہ ہے اس کے علاوہ اینڈرائینڈ کا 9 پائی آؤٹ ورژن آپریٹنگ سسٹم میں شامل ہے۔
کمپنی کی جانب سے اس کی قیمت 399 یورو مقرر کی گئی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریباً 47 ہزار 700 روپے بنتی ہے۔