تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

نوکیا کا نیا اسمارٹ فون، قیمت کیا ہوگی؟

فن لینڈ: موبائل فون کی دنیا میں راج کرنے والی کمپنی ’نوکیا‘ مارکیٹ پر ماضی میں ساکھ بحال کرنے کے لیے نت نئے ڈیزائن اور فیچرز والے سیٹ بنا رہی ہے، آئندہ چند روز میں کمپنی کی جانب سے نیا اسمارٹ فون ’ایکس 6‘ متعارف کرایا جائے گا جس کی تصاویر سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق موبائل فون کے بڑھتے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو متوجہ کرنے کے لیے نت نئے فیچرز والے سیٹس متعارف کروائے جاتے ہیں تاکہ مارکیٹ میں ساکھ کو بحال رکھا جاسکے۔

موبائل فون پر نظر رکھنے والی چینی ویب سائٹ نے نوکیا کے نئے فون کی تصاویر اور تفصیلات قبل ازوقت انٹرنیٹ پر شیئر کردیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوکیا کا نیا فون بالکل آئی فون کے ڈیزائن پر بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: نوکیا کا 2 روز تک چلنے والا سستا ترین اینڈرائیڈ موبائل

اطلاعات کے مطابق کمپنی کی جانب سے یہ فون آئندہ تین سے چار روز میں چین میں ہی فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، انٹرنیٹ پر لیک ہونے والی تفصیلات کو دیکھا جائے تو ایکس 6 میں ممکنہ طور پر بڑی تبدیلیاں کی گئیں ہیں جیسے کہ کمپنی کا نام اوپر کےبجائے نیچے دائیں جانب ہے ۔

چینی ویب سائٹ کے مطابق فون کی اسکرین 5.8 انچ جب کہ اس کی ریزولوشن دیگر سیٹس کے مقابلے میں شاندار ہے، اینڈرائیڈ ورژن میں متعارف کرائے جانے والا فون پراسیسر لیس ہوگا جبکہ اس میں 3300 ایم ایچ بیٹری لگے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نوکیا 3310 : جدید فیچرڈ کے ساتھ پیش ہوگا

فون کی ریم 4 سے 6 جی بی اور اسٹوریج 64 سے 128 جی بی بلٹن ہے اس کے علاوہ میموری کارڈ کے لیے علیحدہ سے سلاڈ دی گئی ہے، نئے سیٹ میں ڈوئل کیمرے ہوں گے (جن کی تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آسکتیں)۔

اسے بھی پڑھیں: نوکیا 8 کی پہلی جھلک

چینی میڈیا کے مطابق کمپنی کی جانب سے دو فون متعارف کرائے جائیں گے ایک سادہ دوسرا اپ گریڈ ورژن، سادہ سیٹ کی قیمت 252 ڈالرز اور اپ گریڈ ورژن کی قیمت 283 ڈالرز ہوگی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے بالترتیب 25 ہزار اور 29 ہزار روپے ہوگی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -