پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

نعمان علی نے عبدالقادر کا ریکارڈ توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے لیجنڈری لیگ اسپنر عبدالقادر کا ریکارڈ توڑ دیا۔

لاہور ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا، جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 226 رنزاور پاکستان کو 8 وکٹیں درکار ہیں۔

تیسرے روز کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقا نے پاکستان کی جانب سے دیے گئے 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنالیے۔

ریکلٹن 29 اور ڈی زورزی 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں،  پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے ایڈن مارکرم اور ملڈر کو آؤٹ کیا۔

یہ پڑھیں: لاہور ٹیسٹ کا تیسرا روز، جنوبی افریقا نے 2 وکٹوں پر 51 رنز بنالیے

اسپنر نعمان علی نے 112 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں جس میں ٹونی ڈی زورزی کی اہم وکٹ بھی شاتمل تھی۔

اس شاندار کارکردگی کے ساتھ نعمان علی نے ہوم ٹیسٹ میں سب سے زیادہ چھ مرتبہ اننگز میں پانچ وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے عبدالقادر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جنہوں نے چار مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

گزشتہ سال اکتوبر میں ٹیم میں واپسی کے بعد نعمان علی نے آخری پانچ ٹیسٹ میچ میں پانچ، پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔

نعمان علی کی 50 ٹیسٹ میچوں میں اوسط بھی شاندار رہی اور انہوں نے 22.60 کی ایوریج سے 66 وکٹیں حاصل کیں، اقبال قاسم نے 25.1 کی اوسط سے 111 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

قومی اسپنر نے 9 اننگز میں 14.07 کی اوسط سے 42 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں